Navigation Menu+

بچہ ہونے کے وقت کی سنتیں

بچہ ہونے کے وقت کی سنتیں

by مفتی امان اللہ خان قائمخانی

 جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہنا۔[1

 جب بچہ سات روز کا ہوجائے تو اس کا اچھا سا نام رکھنا۔[2

 ساتویں روز عقیقہ کرنا۔ اگر ساتویں روز عقیقہ نہ کرسکے تو چودھویں روز  ورنہ اکیسویں روز کردے۔[3

 بچے کا سر مونڈ کر بالوں کے وزن کے برابر چاندی خیرات کرنا۔[4

 سر مونڈنے کے بعد بچے کے سر میں زعفران لگادینا۔[5

 لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے یا دو بکری اور لڑکی کے عقیقہ کے لیے ایک بکرا یا بکری ذبح کرنا۔[6

 عقیقہ کا گوشت کچّا یا پکا کر تقسیم کیا جاسکتا ہے۔[7

 عقیقہ کا گوشت دادا، دادی، نانا، نانی سب ہی کھاسکتے ہیں۔[8

 کسی بزرگ سے چھوہارا چبواکر بچے کے منہ میں ڈالنا یا چٹانا اور دُعا کرانا۔[9

 جب بچہ سات برس کا ہوجائے تو اُسے نماز و دِیگر دِین کی باتیں سکھانا۔[10

جب بچہ دس برس کا ہوجائے تو سختی سے ڈانٹ کر نماز پڑھوانا اورضرورت پیش آئے تو سزا دینا تاکہ نماز کا عادِی ہوجائے۔[11

تنبیہ: آج کل لاڈ پیار میں بچوں کو بگاڑا جارہا ہے اور یوں کہہ کر اپنے آپ کو تسلی دے لیتے ہیں کہ بڑا ہو کر بچہ صحیح ہوجائے گا۔ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر بنیاد ٹیڑھی ہوجائے تو اس پر تعمیر ہونے والی عمارت ٹیڑھی ہی ہوگی اِس لیے اِبتدا سے ہی اخلاقِ حسنہ سے اولاد کو مزیّن کرنا چاہیے ورنہ بعد میں پچھتاوا ہوگا۔

 

 

[1]؎     جامع الترمذی:1/278 ، باب الاذان فی اذن المولود… علیکم بسنّتی: 55
[2]؎     سنن ابی داؤد:2/36 ، باب فی العقیقۃ
[3]؎     سنن ابی داؤد:2/36،باب فی العقیقۃ
[4]؎     جامع الترمذی :1/378،باب ماجاء فی العقیقۃ
[5]؎     سنن ابی داؤد:2/37، باب فی العقیقۃ
[6]؎ جامع الترمذی :1/278 ،باب ماجاء فی العقیقۃ… سنن ابن ماجہ:1/228،باب العقیقۃ
[7]؎     بہشتی زیور :6/12… الفقہ الاسلامی: 4/2749
[8]؎     بہشتی زیور:3/43… الفقہ الاسلامی:4/2749
[9]؎ صحیح البخاری:2/820،کتاب العقیقۃ… صحیح مسلم:2/209،باب استحباب تحنیک المولود عند ولادتہ… مشکوٰۃ  المصابیح :2/362،باب العقیقۃ
[10]؎  جامع الترمذی:1/92، باب ماجاء متی یؤمر الصبی بالصلوٰۃ
[11]؎    مشکوٰۃ  المصابیح :1/58 ،کتاب الصلٰوۃ