Navigation Menu+

جمعہ کی سنتیں

جمعہ کی سنتیں

by مفتی امان اللہ خان قائمخانی

 غسل کرنا۔[1

 اچھے اور صاف کپڑے پہننا۔[2

 مسجد میں جلد جانے کی فکر کرنا۔[3

 مسجد پیدل جانا۔[4

 اِمام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔[5

 اگر صفیں پُرہیں تو لوگوں کی گردنیں پھاند کر آگے نہ بڑھنا۔[6

 کوئی فضول کام نہ کرنا یعنی مثلاً اپنے کپڑوں سے یابالوں سے لہو و لعب نہ کرنا۔[7

 خطبہ کو غور سے سننا۔[8

 علاوہ ازیں جمعہ کے دِن جو سورۂ کہف پڑھے گا اس کے لیے عرش کے نیچے سے آسمان کے برابر بلند ایک نور ظاہر ہوگا جو قیامت کے اندھیرے میں اس وقت کے کام آوے گا اور اس جمعہ سے پہلے جمعہ کے تمام خطایا (صغیرہ) اس کے معاف ہوجائیں گے۔[9

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے کہ جمعہ کے دِن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کہ درود میرے حضور پیش کیا جاتا ہے۔[10

 جمعہ کے دِن بالوں میں تیل لگانا اور خوشبو یا عطر کا اِستعمال کرنا مسنون ہے۔[11

 

 

[1]؎   صحیح البخاری:1/120  ،  باب فضل الغسل یوم الجمُعۃ
[2]؎   سنن ابی داؤد:1/154،باب اللبس للجُمُعۃ
[3]؎  جامع الترمذی:1/112 ، باب ما جاء فی التبکیر الی الجمعۃ …سنن ابنِ ماجہ:1/76   باب ماجاء فی التجہیز الی الجمعۃ
[4]؎   سنن ابن ماجہ:1/56 ،باب المشی الی الصّلوۃ
[5]؎     سنن ابن ماجہ:1/76 ،باب ماجاء فی الغسل یوم الجمعۃ …جامع الترمذی : 1/111،باب فی فضل الغسل یوم الجمعۃ
[6]؎ سنن ابی داؤد:1/159،باب تخطی رقاب الناس یوم الجمعۃ: … جامع الترمذی: 1/144 ،باب فی کراہیۃ التطی یوم الجُمعۃ
[7]؎    سنن ابن ماجہ :  78،ماجاء فی الاستماع للخطبۃ والانصات لہا
[8]؎ جامع الترمذی:1/114 ،ٍباب ماجاء فی کراہیۃ الکلام والامام یخطب … سنن ابن ماجہ:1/78 ،باب ماجاء فی استماع الخطبۃ والانصات لہا
[9]؎  بہشتی زیور:11/177 جمعہ کے آداب….تفسیر ابنِ کثیر:5/122 ، الترغیب والترہیب : 1/353(11030)
[10]؎     سنن ابن ماجہ:1/76 ،باب فی فضل الجُمُعۃ
[11]؎     صحیح البُخاری:1/121 ،باب الدہن للجمعۃ