Navigation Menu+

سونے کی سنتیں

سونے کی سنتیں

by مفتی امان اللہ خان قائمخانی

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اِن تمام چیزوں پر اِستراحت فرمانا ثابت ہے

 بوریا    – چٹائی  – کپڑے کا فرش     – زمین        – تخت     – چارپائی    – چمڑا اور کھال[1

  باوضو سونا سنّت ہے۔[2

 جب اپنے بستر پر آئے تو اسے کپڑے کے گوشہ سے تین بار جھاڑے۔[3

 سونے سے پہلے بسم اللہ کہتے ہوئے درجِ ذیل اُمور انجام دے

 دروازہ بند کرے        – چراغ بجھادے۔

مشکیزہ کا منہ باندھے         – برتن ڈھانک دے۔[4

 عشاء کی نماز کے بعد قصہ کہانیوں کی ممانعت ہے۔ نماز پڑھ کر سو رہنا چاہیے البتہ وعظ و نصیحت کے لیے یا روزی، معاش کے لیے جاگنے کی اِجازت ہے۔[5

 سوتے وقت ہر آنکھ میں تین تین سلائی سُرمہ لگانا، عورت اور مرد دونوں کے لیے مسنون ہے۔[6] جب سونے کا  ا ِر ا د ہ  ہو توقرآن شریف کی آیات اور سورتیں پڑھیں۔ مثلاً الحمدشریف،آیۃ الکرسی،سورۂ ملک تَبَارَکَ الَّذِیْ چاروں قل اور درود شریف۔ اگر زیادہ نہ پڑھ سکو تو ایک دو سورتیں ضرور پڑھ لو کہ یہ دُنیا اور آخرت کی بھلائی اور نیک بختی کی بنیاد ہے۔

 سونے سے پہلے تسبیحاتِ فاطمہ کا اہتمام کرے یعنی سبحان اللہ ۳۳؍ بار، الحمدللہ ۳۳ ؍ بار اور اللہ اکبر ۳۴؍ بار پڑھے۔[7

 سوتے وقت داہنی کروٹ پر قبلہ رُو سونا مسنون ہے۔ پٹ لیٹنا اس طرح سے کہ سینہ زمین کی طرف اور پیٹھ آسمان کی طرف ہو، منع ہے۔[8]؎

 بستر پر لیٹ کر یہ دُعا پڑھے

 بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَضَعْتُ جَنْۢبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗۤ اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَاَغْفِرْلَہَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ [9

پھر یہ دُعا پڑھے

 اَللّٰہُمَّ  بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی  [10

۱۱) سونے سے پہلے تین بار یہ استغفار بھی پڑھے

 اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ [11

 اگر خواب میں کوئی ڈراؤنی بات نظر آجائے اور آنکھ کھل جائے تو تین بار بائیں طرف تھتکاردو اور اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ تین بار پڑھو اور کروٹ بدل کر سوجاؤ۔[12

 

 

[1]؎ زاد المعاد:1/108،فصل فی ہدیہ وسیرتہ صلّی اللہ علیہ وسلّم فی ذومہ وانتبامہ ذکرہ بلفظ ’’کان ینام علی الغراش تارۃ، وعلی النطع تارۃ وعلی الحصیر تارۃ وعلی الارض تارۃ وعلی السریر تارۃ بین ومالہ وتارۃ علی کساء أسود‘‘
[2]؎    سنن ابی داؤد:2/331 ، باب فی النوم علی طہارۃ
[3]؎ صحیح مسلم:2/349، باب الدعاء عند النوم… سنن ابی داؤد:1/332،باب مایقول عند النوم… جامع الترمذی:1/177،باب ماجاء فی الدعاء اذا اٰوی الی فراشہ… سنن ابن ماجہ:1/276، باب مایدعوبہ اذا اٰوی الی فراشہ:2/276
[4]؎  صحیح مسلم:2/170 ، باب استحباب تخمیر الاناء وہو تغطیتہ وایکاء السقاء واغلاق الابواب
[5]؎     مرقاۃ المفاتیح:2/275
[6]؎ مسند احمد :1/358(2483)…صحیح ابن حبان:436 (6072)… سنن ابن ماجہ : 1/258باب الکحل بالاثمد …شمائل الترمذی:4باب ماجاء فی کحل رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم …سنن النسائی :2/281
[7]؎  صحیح البخاری:2/9235،باب التسبیح والتکبیر عند المنام… صحیح مسلم : 2/350، باب التسبیح اوّل النہار وعند النوم… سنن ابی داؤد:باب التسبیح عند النوم:2/324،…جامع الترمذی:2/178،باب ماجاء فی التسبیح والتکبیر و التحمید عند المنام
[8]؎  سنن ابی داؤد:2/331 ، 332… جامع الترمذی: 2/105
[9]؎ صحیح البخاری: 2/935… صحیح مسلم: 2/349… جامع الترمذی:2/177
[10]؎ صحیح البخاری: 2/935… صحیح مسلم: 2/349
[11]؎ جامع الترمذی :2/177 ، ابواب الدعوات
[12]؎  صحیح مسلم :2/241،کتاب الرؤیا