سو کر اُٹھنے کی سنتیں
سو کر اُٹھنے کی سنتیں
نیند سے اُٹھتے ہی دونوں ہاتھوں سے چہرہ اور آنکھوں کو ملنا تاکہ نیند کا خمار دور ہوجائے۔ [1
صبح جب آنکھ کھلے تو یہ دُعا پڑھیں
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَاۤ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ[2
ترجمہ: سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زِندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔
جب سو کر اُٹھیں تو مسواک کرلیں[3]؎۔ وضو میں دوبارہ مسواک کی جائے۔ سو کر اُٹھتے ہی مسواک کرلینا علیحدہ سنّت ہے۔
پاجامہ یا شلوار پہنیں تو پہلے داہنے پاؤں میں پھر بائیں پاؤں میں، کُرتا یا قمیض پہنیں تو پہلے دائیں آستین میں ڈالیں پھر بائیں میں۔ اسی طرح صدری۔ ایسے ہی جوتا پہنیں تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنیں اور جب اُتاریں تو پہلے بائیں طرف کا اُتاریں پھر دائیں طرف کا اُتاریں اور بدن کی پہنی ہوئی ہر چیز کے اُتارنے کا یہی طریقہ مسنون ہے۔[4
برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے تین مرتبہ ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں۔[5