Navigation Menu+

لباس کی سنتیں

لباس کی سنتیں

by مفتی امان اللہ خان قائمخانی

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید رنگ کا کپڑا پسند تھا۔[1

قمیص، کُرتا یا صدری وغیرہ پہنیں تو پہلے دایاں ہاتھ آستین میں ڈالیں، پھر بایاں ہاتھ، اسی طرح پاجامہ اور شلوار کے لیے پہلے دایاں پاؤں پھر بایاں پاؤں۔[2

 پاجامہ، شلوار یا لنگیٹخنہ سے اُوپر رکھیں۔ٹخنہ سے نیچے لٹکانے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تہبند ٹخنہ سے نیچے لٹکانے والے پر اللہ تعالیٰ نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔[3

 نیا کپڑا پہن کر یہ دُعا پڑھیں

 اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہٰذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ [4

ترجمہ: سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے یہ کپڑا مجھے پہنایا اور نصیب کیا بغیر میری کوشش اور قوّت کے۔

 عمامہ کے نیچے ٹوپی رکھنا سنّت ہے۔[5

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کُرتا بہت پسند تھا۔[6

 سیاہ صافہ باندھنا مسنون ہے۔ شملہ چھوڑنا بھی مسنون ہے ۔ [7

 ٹوپی پہننا سنّت ہے۔[8

قمیص یا کُرتا وغیرہ اُتارنا ہو تو پہلے بایاں ہاتھ آستین سے نکالیں پھر دایاں ہاتھ۔ اسی طرح شلوار اور پاجامہ اُتارتے وقت پہلے بایاں پیر باہر نکالیں، پھر دایاں۔[9

 جوتا پہلے دائیں پاؤں میں پہنیں پھر بائیں پاؤں میں۔[10

 اُتارتے وقت پہلے بائیں پاؤں سے اُتاریں پھر دائیں پاؤں سے۔[11

 

 

[1]؎ شمائل ترمذی:5 باب ماجاء فی لباس رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم …      سنن ابن ماجہ :255البیاض من الثیاب
[2]؎   جامع الترمذی:1/306 باب ماجاء فی القمص
[3]؎ صحیح البخاری:2/861،باب مااسفل من الکعبین ففی النار… صحیح مسلم : 2/194 ، باب تحریم جد الثوب خیلاء
[4]؎     سنن ابی داؤد:2/202،کتاب اللباس
[5]؎   مرقاۃ المفاتیح:8/215
[6]؎   جامع الترمذی:1/306،باب ماجاء فی القمیص… سنن ابی داؤد:2 /202، باب ماجاء فی القمیص… سنن ابن ماجہ: 2/255 ، 256  باب لبس القمیص
[7]؎   سنن النسائی:2/296باب لبس العمائم السّود و ارخاء طرف العمامۃ بین الکتفین
[8]؎   مشکوۃ المصابیح:2/374 ، کتاب اللباس   ، ذکرہ بلفظ کان کمام اصحا ب رسول اللہ بطحا
[9]؎ جامع الترمذی:1/306،باب ماجاء فی القمیص… مشکوٰۃ  المصابیح:2/374، کتاب اللباس
[10]؎ صحیح البخاری:2/870،باب یبداء بانتعال الیمنی:صحیح مسلم:2/197،باب استحباب لبس النعال فی الیمنی
[11]؎ صحیح البخاری :2/870،باب ینزع النعل الیسری… صحیح مسلمُ:2/197، باب استحباب لبس النعمال فی الیمنی اولًا والخلع من الیسری