فجر اور ظہر میں طوالِ مفصل یعنی سورۂ حجرات سے سورۂ بروج تک عصر و عشاء اوساطِ مفصل یعنی سورۂ بروج سے سورۂ لم یکن تک اور مغرب میں قصارِ مفصل یعنی سورۂ لم یکن سے سورۂ ناس تک کی سورتوں میں سے کوئی سورۃ پڑھنا۔[16
رکوع میں تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ پڑھنا۔[26
رُکوع سے اُٹھنے میں اِمام کو سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ باآوازِ بلند کہنا اور مقتدی کو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اور منفرد کو دونوں کہنا (آہستہ سے) اور رُکوع کے بعد اِطمینان سے سیدھا کھڑا ہونا۔[27
اگر مندرجہ بالا چیزوں میں سے کوئی بھی چھوٹ جائے تو نماز نہیں ہوگی، دوبارہ پڑھنی ہوگی۔
نوٹ: واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز وغیرہ مسائل ’’بہشتی زیور یا آئینۂنماز‘‘مؤلفہ حضرت مفتی سعید احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ مفتیِ اعظم جامعہ مظاہرِ علوم سہارنپور میں دیکھ کر عمل کریں۔
[53]؎ ردالمحتار: 2/128 …حاشیہ الطحطاوی علی المراقی: 1/300
[54]؎ ردالمحتار: 2/131… حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی:1/309 ،310
[55]؎ ردالمحتار: 2/133… حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی: 310،311
[56]؎ ردالمحتار: 2/133… حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی: 1/315
[57]؎ ردالمحتار: 2/132… حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی:1/315
عورتوں کی نماز میں خاص فرق
by مفتی امان اللہ خان قائمخانی
عورتوں کی نماز میں خاص فرق
عورت تکبیرِتحریمہ کہتے وقت دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اُٹھائے لیکن ہاتھوں کو دوپٹے سے باہر نہ نکالے۔[58
سینے پر ہاتھ باندھے اور داہنے ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر رکھ دے۔ مردوں کی طرح چھنگلیا اور انگوٹھے سے گٹّے کو نہ پکڑے۔[59
رکوع میں کم جھکے اور دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملاکر گھٹنوں پر رکھ دے، اُنگلیوں کو کشادہ نہ کرے۔ دونوں بازو پہلو سے خوب ملائے رکھے اور دونوں پیروں کے ٹخنے بالکل ملادے ۔[60
سجدہ میں پیر کھڑے نہ کرے بلکہ داہنی طرف کو نکال دے اور خوب سمٹ کر اور دَب کر سجدہ کرے کہ پیٹ کو رانوں سے اور بازو دونوں پہلوؤں سے ملادے اور کہنیوں کو زمین پر رکھ دے۔[61
قعدہ میں بائیں طرف بیٹھے اور دونوں پاؤں داہنی طرف نکال دے اور رانوں پر دونوں ہاتھوں کو رکھ دے اور ہاتھوں کی انگلیاں خوب ملاکر رکھے۔[62
قیام میں سجدہ کی جگہ،رکوع میں پاؤں پر،سجدہ کی حالت میں ناک پراوربیٹھنے کے وقت گود کی طرف، سلام پھیرتے وقت کندھوں پر نظر رہے اور جمائی آئے تو خوب طاقت سے روکے اور حتی الامکان منہ بند رکھے اور جب کھانسی کا اثر معلوم ہو تو بھی جہاں تک ہوسکے ضبط کرے ۔[63
ہر فرض نماز کے بعد ان دُعاؤں میں سے کوئی پڑھیں۔ سلام پھیر کراَسْتَغْفِرُاللہَ تین بار پڑھنا مسنون ہے۔ پھر یہ پڑھیں
ترجمہ:اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے اور آپ کی پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ پہنچادِیا جاؤں نکمّی عمر تک اور آپ کی پناہ لیتا ہوں دنیا کے فتنہ سے اور آپ کی پناہ لیتا ہوں قبر کے عذاب سے۔
[63]؎ ’’آئینۂ نماز‘‘ مؤلّفہ حضرت مفتی سعید احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ مفتیِ اعظم جامعہ مظاہرِ علوم