نکاح کی سنتیں
نکاح کی سنتیں
مسنون (برکت والا) نکاح وہ ہے جو سادہ ہو جس میں ہنگامہ یا زیادہ تکلّفات اور جہیز وغیرہ کے سامان کا جھگڑا نہ ہو۔[1
نکاح کے لیے نیک اور صالح فرد کو تلاش کرنا اور منگنی یا پیغامِ نکاح بھیجنا مسنون ہے۔[2
جمعہ کے دِن مسجد میں اور شوال کے مہینہ میں نکاح کرنا پسندیدہ اور مسنون ہے۔ [3
نکاح کو مشہور کرنا سنّت ہے۔[4
حسبِ اِستطاعت مہر مقرر کرنا سنّت ہے۔[5
شادِی کی پہلی رات جب بیوی سے تنہائی ہو تو بیوی کی پیشانی پکڑ کر یہ دُعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْۤ اَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِہَا وَخَیْرِ مَاجَبَلْتَہَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ مَاجَبَلْتَہَا عَلَیْہِ [6
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی عادات و اخلاق کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے اخلاق و عادات کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
جب بیوی سے صحبت کا اِرادہ کرے تو یہ دُعا پڑھ لے، پھر اگر اولاد ہوگی تو اس پر شیطان مسلط نہیں ہوسکتا اور اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ دُعا یہ ہے
بِسْمِ اللہِ ،اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطٰنَ وَجَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَارَزَقْتَنَا[7
ترجمہ: میں اللہ کا نام لے کر یہ کام کرتا ہوں۔اے اللہ! ہم کو شیطان سے بچا اور جو اولاد تو ہم کو دے، اس کو بھی شیطان سے دُور رکھ۔
اس دُعا کو پڑھ لینے سے جو اولاد ہوگی اس کو شیطان کبھی ضرر نہ پہنچاسکے گا۔