Navigation Menu+

چند اہم تعلیماتِ دِینیہ

چند اہم تعلیماتِ دِینیہ

by مفتی امان اللہ خان قائمخانی

 جس نے کہنا مانا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا اُس نے کہنا مانا اللہ تعالیٰ کا۔[1

 وہ شخص ہماری جماعت سے خارج ہے جو ہمارے کم عمر پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑی عمر والے کی عزت نہ کرے اور نیک کام کرنے کی نصیحت نہ کرے اور بُرے کام سے منع نہ کرے۔[2

 وہ شخص ملعون ہے جو کسی مسلمان بھائی کو مالی یا جانی نقصان پہنچائے یا فریب کرے۔[3

 دُنیا میں اِس طرح رہو جیسے مسافر رہتا ہے۔[4

 مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہے۔[5

 ماں باپ کو ستانے کا وبال دُنیا میں بھی آتا ہے۔[6

 غنیمت سمجھو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے

– جوانی کو بڑھاپے سے پہلے  – تندرستی کو بیماری سے پہلے

– مال داری کو فقر سے پہلے  – فراغت کو مشغولی سے پہلے

 زِندگی کو موت سے پہلے[7

 

 

[1]؎   اٰل عمرٰن:191… الکامل لابن عدی:8/385… الجامع الصغیر:2/690(3346) … مجمع الزوائد: 1/254(260) … طبرانی اوسط: 4/383(6319)
[2]؎   جامع الترمذی :2/14،باب ماجاء فی رحمۃ الصبیان
[3]؎  جامع الترمذی:2/15، باب ماجاء فی الخیانۃ والغش
[4]؎ صحیح البخاری:2/949، باب قول النّبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کن فی الدنیا کانّک غریب او عابر سبیل
[5]؎  صحیح البخاری :2/960 ، باب النہاء عن المعاصی
[6]؎  مشکوٰۃ  المصابیح  :2/421 باب البر والصلۃ
[7]؎  المستدرک للحاکم:4/341(7846) … شرح السنۃ: 7/276-277 (3916)