کھانے کی چند سنتیں
کھانے کی چند سنتیں
دسترخوان بچھانا۔[1
دونوں ہاتھ گٹّوں تک دھونا۔[2
بسم اللہ پڑھنا( بلند آواز سے)۔ [3
داہنے ہاتھ سے کھانا۔[4
کھانے کی مجلس میں جو شخص سب سے زیادہ بزرگ اور بڑا ہو اس سے کھانا شروع کرانا۔[5
کھانا ایک قسم کا ہو تو اپنے سامنے سے کھانا۔[6
اگر کوئی لقمہ گرجائے تو اُٹھاکر صاف کرکے کھالینا۔[7
ٹیک لگاکر نہ کھانا۔[8
کھانے میں کوئی عیب نہ نکالنا۔[9
جوتا اُتار کر کھانا، کھانا۔[10
کھانے کے وقت اُکڑوں بیٹھنا کہ دونوں گھٹنے کھڑے ہوں اور سُرین زمین پر ہوں یا ایک گھٹنا کھڑا ہو اور دوسرے گھٹنے کو بچھاکر اس پر بیٹھےیا دونوں گھٹنے زمین پر بچھاکر قعدہ کی طرح آگے کی طرف ذرا جھک کر بیٹھے۔[11
کھانے کے برتن، پیالہ و پلیٹ کو صاف کرلینا۔ پھر برتن اس کے لیے دُعائے مغفرت کرتا ہے۔[12
کھانے کے بعد اُنگلیوں کو چاٹنا۔[13
کھانے کے بعد کی دُعا پڑھنا
اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْۤ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ [14
ترجمہ: سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا۔
پہلے دسترخوان اُٹھوانا پھر خود اُٹھنا۔[15
دسترخوان اُٹھانے کی دُعا پڑھنا
اَلْحَمْدُلِلہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَمَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا[16
ترجمہ: سب تعریف اللہ کے لیے ہے ایسی تعریف جو بہت پاکیزہ اور بابرکت ہو، اے ہمارے ربّ! ہم اس کھانے کو کافی سمجھ کر یا بالکل رُخصت کرکے یا اس سے غیرمحتاج ہوکر نہیں اُٹھارہے ہیں۔
دونوں ہاتھ دھونا۔[17
کلّی کرنا۔[18
اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یوں پڑھے
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ [19
جب کسی کی دعوت کھائے تو میزبان کو یہ دعا دے
اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَّنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ [20
ترجمہ:اے اللہ! جس نےمجھ کو کھلایا تواس کو کھلا اور جس نےمجھ کو پلایاتو اُس کو پلا۔
خالص گندم اگر کوئی اِستعمال کرتا ہے تو اُسے چاہیے کہ اس میں کچھ جَو بھی ملالے، چاہے تھوڑی ہی مقدار میں ہو تاکہ سنّت پر عمل کا ثواب حاصل ہوجائے۔[22
گوشت کھانا سنّت ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ دنیا اور آخرت میں کھانوں کا سردار گوشت ہے۔[23
اپنے مسلمان بھائی کی دعوت قبول کرنا سنّت ہے۔ البتہ اگر (غالب آمدنی) سود یا رشوت کی ہو یا وہ بدکاری میں مبتلا ہو تو اس کی دعوت قبول نہیں کرنی چاہیے۔[24
میّت کے رشتہ داروں یعنی میّت کے گھر کے افراد کو کھانا دینا مسنون ہے۔[25